ملک بھر میں موسلا دھار بارش اور ژالہ باری کا امکان، اربن فلڈنگ کا بھی خدشہ

بارش

محکمہ موسمیات نے جمعرات یا جمعہ سے بارشوں کے طاقتور اور طویل سسٹم کے ملک پر اثرانداز ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

کراچی سے کشمیر تک 28 اپریل سے 7 مئی کے دوران کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

کہا گیا ہے کہ پنجاب، سندھ اور خیبرپختونخوا کے 90 فیصد علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے جبکہ اربن فلڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔

بارشوں کا طاقتور اور طویل سلسلہ کب تک جاری رہے گا؟ پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے آج کوئٹہ سمیت بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کی ہے، گوادر، پسنی اور اورماڑہ کے سمندر میں طغیانی کا خدشہ ہے،ماہی گیروں کو گہرے سمندر میں جانے سے گریز کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب میں بارش برسانے والا سسٹم داخل ہونا شروع ہو گیا ہے، کراچی میں جمعہ سے گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ظاہر کیاگیاہے، سمندری ہوائیں 72 گھنٹے تک بند رہنے کی پیشگوئی بھی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا سلسلہ 10 مئی تک برقرار رہ سکتا ہے۔

لاہور میں دوپہر کے بعد مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ظاہر کیاگیاہے،لاہور میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 سینٹی گریڈ رہے گا،لاہور میں ہوا میں نمی کا تناسب 44 فیصد رہنے کا امکان ظاہر کیاگیاہے۔

محکمہ موسمیات نے کشمیر کے مختلف علاقوں میں آندھی اور بارش کی پیش گوئی کی ہے، 26،29اپریل اور5مئی کے دوران کشمیر کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ظاہر کیاگیا ہے۔محکمہ موسمیات نے حکومتی محکموں کو خبردار رہنے کیلئے الرٹ جاری کر دیا ہے۔

بارشوں کے دوران فصلوں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ظاہر کیاگیا ہے، اس کے علاوہ آزادکشمیر کے مختلف علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور ندی نالوں دریاؤں میں طغیانی کا امکان ظاہر کیا گیاہے۔سیاحوں کے لئے بارش کے دوران پہاڑی علاقوں میں سفر کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا الرٹ جاری کیا گیاہے۔


متعلقہ خبریں