فردوس عاشق اعوان بھی ٹکٹوں کی تقسیم پر برس پڑیں

Firdos Ashiq Awan

پاکستان تحریک انصاف میں ٹکٹوں کی غیرمنصفانہ تقسیم پر سابق وفاقی وزیر فردوس عاشق اعوان بھی برس پڑیں اور کہا کہ مخصوص ٹولے نے دیہاڑیاں لگانے کیلئے سیاسی یتیموں کو ٹکٹ دلوائے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مخصوص ٹولے نے دیہاڑیاں لگانے کیلئے سیاسی یتیموں کو ٹکٹ دلوائے، اس وقت سیاست نہیں عداوت اور کھینچا تانی ہو رہی ہے۔

ٹکٹوں کی تقسیم کا معاملہ ، عمران خان کا بڑا اعلان

عمران خان سے اسمبلیاں تڑوانے والوں کو معلوم تھا الیکشن نہیں ہو رہیں، پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا عمران خان کے اردگرد جو ٹولہ ہے وہ جیت گیا، ان لوگوں نے دیہاڑیاں لگانے کیلئے ٹکٹیں غیرمنصفانہ تقسیم کروائیں۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عمران خان کا ٹکٹوں پر نظرثانی کا فیصلہ بہتر اور مناسب ہے، پی ٹی آئی کے اندر میچ ختم کرنے کیلئے خان صاحب کو فرنٹ فٹ پر آنا چاہیے۔


متعلقہ خبریں