حیدرآباد کے اسپتال میں زیر علاج معروف بھارتی اداکار سراٹھ بابو کو تشویشناک حالت میں وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق تیلگو، تامل اور ہندی فلموں کے 71 سالہ اداکارہ کو 20 اپریل کو تشویشناک حالت میں بنگلورو سے حیدرآباد لایا گیا تھا۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ سراٹھ بابو کو ’سیپسس‘ کا مرض لاحق تھا جس سے گردے، پھیپھڑوں، جگر اور دیگر اعضاء متاثر ہوئے ہیں۔وہ حالیہ ہفتوں میں دوسری بار اسپتال میں داخل ہوئے ہیں۔ اس سے قبل انہیں چنئی کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔
انہوں نے اپنے کیرئیر کا آغاز 1973 میں ایک تیلگو فلم سے کیا تھا وہ بنیادی طور پر تیلگو اور تامل فلموں میں اپنے کام کے لیے مشہور ہیں تاہم انہوں نے چند کنڑ، ملیالم اور ہندی فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔