پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کو دو ماہ کی توسیع دے دی گئی


وزیر اعظم شہباز شریف نے پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کو دو ماہ کی توسیع دے دی۔ نجم سیٹھی بطور چئیرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی مزید دو ماہ کام جاری رکھ سکیں گے۔

پی سی بی کے مطابق توسیع کا نوٹیفکیشن ایک روز قبل وزارت بین الصوبائی رابطہ کی جانب سے جاری کیا گیا تھا۔ ریجنز ڈسٹرکٹ اور زونز کی سطح پر انتخابی عمل کے مکمل ہونے کے بعد بورڈ آف گورنرز تشکیل دیا جائیگا۔

بورڈ آف گورنرز میں چار ریجنل صدور اور چار ڈیپارٹمنٹل صدور شامل ہوں گے۔

بی او جی میں پیٹرن ان چیف وزیر اعظم کی جانب سے چئیرمین کے لئے نامزد دو ممبران بھی شامل ہوں گے۔ بی او جی کی تشکیل نو کے بعد چئیرمین پی سی بی کا انتخاب کیا جائیگا۔


متعلقہ خبریں