عمران خان میرے کپتان آپ رانگ نمبر ہیں، اہم رہنماؤں کا پارٹی چھوڑنے کا اعلان


تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کے بھائی کو پی پی 25 کا ٹکٹ ملنے پر پی ٹی آئی شمالی پنجاب کے نائب صدر زاہد اختر نے استعفیٰ دے دیا جبکہ سابق ایم پی اے یاور کمال نے بھی پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

گزشتہ روزجہلم میں پریس کانفرنس کے دوران پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے راجہ یاور کمال نے کہا کہ عمران خان نے فواد چوہدری سے بلیک میل ہو کر مجھے ٹکٹ نہیں دیا، عمران خان نے فواد چوہدری کے کزن کو ٹکٹ دے کر موروثی سیاست کو پروان چڑھایا، عمران خان نے پارٹی کو فواد چوہدری کے گھر کی لونڈی بنا دیا۔

ٹکٹوں کی تقسیم کا معاملہ ، عمران خان کا بڑا اعلان

راجہ یاور کمال کا کہنا تھا کہ ہم نے مشکل وقت میں پارٹی کا ساتھ دیا، احتجاج اور دھرنوں میں حصہ لیتے رہے لیکن ہمارے ساتھ ایسا ہوا، فواد چوہدری کی وجہ سے نظریاتی لوگ پارٹی چھوڑ گئے ہیں، اب میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر کے خلاف پی پی 25 سے الیکشن لڑوں گا۔

پی ٹی آئی شمالی پنجاب کے نائب صدر چوہدری زاہد اختر نے پی ٹی آئی کے تمام عہدوں سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان میرے کپتان آپ رانگ نمبر ہیں، پی پی 25 کا ٹکٹ انتہائی غلط تقسیم ہوا ہے، خان صاحب! آپ نے ہمیں مایوس کیا۔

عمران خان مقدمات، سماعت کرنے والے دو ججوں کا تبادلہ کر دیا گیا

چوہدری زاہد اختر نے کہا کہ آپ نے ٹکٹ اس کو دیا جس کا رشتے دار بڑے عہدے پر ہے، میرے کپتان آپ نے جہلم کے ورکر کا دل توڑا ہے، آپ نے فواد کے کزن کو ٹکٹ دے کر ورکر کے منہ پر طمانچہ مارا ہے، آج کے بعد مجھے پی ٹی آئی کی ضرورت نہیں، میں تحریک انصاف کے تمام عہدوں سے استعفیٰ دیتا ہوں۔

راجہ یاور کمال نے کہا کہ کیا فواد پارٹی سے اور خان صاحب سے بڑا ہے؟ خان صاحب فواد سے کیوں بلیک میل ہو رہے ہیں؟ فواد انٹرپرائزز سارے لٹیرے ہیں، اگر ان کے ہاتھوں بلیک میل ہونا ہے تو مدینے کی ریاست کا کوئی جواز نہیں، پورا حلقہ جانتا ہے کہ جسے ٹکٹ دیا گیا وہ بھتہ خور ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں لدھڑ خاندان کا ہاتھ بندھا غلام نہیں ہوں، ٹکٹ اس لیے نہیں ملا کہ فواد کہتا ہے یہ ہمارے سامنے ہاتھ باندھ کر کھڑا نہیں ہوتا۔


متعلقہ خبریں