اچھا ہوتا کہ تمام ججز اکٹھے ہو کر فیصلہ کریں، رانا ثناء اللہ


وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عمران خان کی سازشوں کی وجہ سے ملک معاشی بحران کا شکار ہے،معاشی چیلنجز جان لیوا ثابت ہو رہا ہے۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ قوم کو تقسیم کرنے کیلئے عمرا ن خان نے بڑی جدوجہد کی،پی ٹی آئی دور میں ملکی معیشت کو دانستہ طو رپر نقصان پہنچایا، گزشتہ ایک سال سے عمران خان ملک میں انتشار پھیلا رہے ہیں۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عمران خان نے غیر قانونی طور پر صوبائی اسمبلیاں توڑیں،انہوں نے قوم میں نفرت کے بیج بوئے،آئی ایم ایف سے کئے گئے معاہدے کی عمران خان نے خلاف ورزی کی۔

عید اطمینان سے گزاریں، رانا ثناء اللہ کا عمران خان کو مشورہ

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں عام انتخابا ت ایک ہی وقت میں ہونے چاہئیں،عمران خان حکومت میں تھے تواپوزیشن سے ہاتھ ملانے کے روادار نہیں تھے،اللہ سے دعا ہے کہ ملک کے حالات بہتر کرے اورپاکستان سیاسی بحران سے نکل آئے۔

وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھاکہ سیاسی جماعت کا سربراہ اپنے کارکنوں کو مخالفین کے خلاف اکسا رہاہے، یہ مخالفین کو چور ڈاکو کہنے کیلئے اپنے کارکنوں کو اکسا رہے ہیں،تمام سیاسی جماعتوں کو سرجوڑ کر بیٹھنا ہوگا۔

عمران خان جھوٹا انسان ہے ،کوئی ایک بات بھی پوری نہیں کی، رانا ثنا اللہ

رانا ثناء اللہ نے تنقید کرتے ہوئے کہاکہ کبھی اسمبلیاں توڑ رہیں تو کبھی انتخابات کا مسئلہ ہے،عدلیہ کا بے حد احترام کرتے ہیں،آٹھ7کی تقسیم سامنے آئی ہوئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایسا الیکشن جو فری بھی نہ ہو اورفیئر بھی نہ ہو وہ بہت بڑا سوالیہ نشان ہے،ہمارا موقف ہے کہ اس طرح کا الیکشن ملک و قوم کے مفاد میں نہیں۔

آئی ایم ایف پروگرام نہ ہوتا تو گیس اور بجلی کی قیمتیں نہ بڑھتیں، سپریم کورٹ کے معزز ججز کی تعداد15کے قریب ہے،اچھا ہوتا کہ تمام ججز اکٹھے ہو کر فیصلہ کریں۔

اگر وہ اکٹھے فیصلے کرتے تو یہ بحران اس نہج پر نہ پہنچتا،دس پندرہ دنوں میں الیکشن کے انتظامات ممکن نہیں،وزیرداخلہ نے کچہ آپریشن کے بارے میں بتایا کہ وہاں 15 سے 20 ہزار اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں