اسلام آباد،راولپنڈی کی بڑی مساجد و امام بارگاہ میں نماز عید کے اوقات جانیے

Eid ul fitar vacations in pakistan

Eid ul fitar 2024


جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی کی بڑی مساجد و امام بارگاہ میں نمازعید کے اوقات جاری کر دیئے گئے۔

اوقات کار کے مطابق فیصل مسجد اور لال مسجد اسلام آباد  میں عید کی نماز 7:30 بجے ادا کی جائے گی جب کہ جامع مسجد و امام بارگاہ اثنا عشریہ جی سکس میں عید کی نماز 7:30 بجے ہوگی۔

قبا مسجد آئی ایٹ مرکز میں عید کی نماز 6:30 بجے ادا کی جائے گی۔ مسجد الحسین F11 میں عید کی نماز 8 بجے پڑھائی جائے گی۔مسجد امیر المومنین جی ایٹ فور میں 7 بجے ادا کی جائے گی۔مرکزی مسجد مارگلہ ٹاؤن میں عید کی نماز 6:30 بجے ادا کی جائے گی۔

راولپنڈی میں نماز عید الفطر کے اوقات کار

مرکزی عیدگاہ اصغر مال روڈ میں عید کی نماز 8 بجے ادا کی جائے گی۔ جامع مسجد امینہ پرانا قلعہ میں عید کی نماز 7 بجے ہوگی۔ جامع مسجد فیض القرآن میں عید کی نماز 7.30 بجے ادا ہوگی۔

لیاقت باغ میں 7:45 بجے نماز عید ادا کی جائے گی۔ بارش کی صورت میں نماز عید دارالعلوم تعلیم القرآن راجہ بازار میں ادا کی جائے گی۔سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید بھی لیاقت باغ میں نماز عید ادا کریں گے۔

جامع مسجد نور پیر ودھائی میں عید کی نماز 7:00 بجے ہوگی جب کہ جامع مسجد مدنی پیرودھائی میں 7:15 بجے نماز عید ادا کی جائے گی۔

جامع مسجد حنیفہ صفدر آباد پیرودھائی میں عید کی نماز 7:00 بجے ادا ہوگی۔ جامع مسجد غوثیہ ڈھوک نجو خیابان میں عید کی نماز 7:30 بجے ادا کی جائے گی۔جامع مسجد حنفیہ ڈھوک منگٹال میں 7:30 بجے عید کی نماز ہوگی۔


متعلقہ خبریں