کرتب دکھانے کے دوران شیروں کا پنجرے سے نکل کر شائقین پر حملہ


چین میں ایک سرکس کے دوران کرتب دکھانے والے دو شیر پنجرے سے باہر نکل آئے اور شائقین پر حملہ کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق چین کے صوبے ہینان میں یہ واقعہ شیروں کا پنجرا کھلا رہ جانے کے باعث پیش آیا، شیروں کے شائقین میں آجانے سے افراتفری مچ گئی۔

بھگدڑ میں کئی افراد کچلے گئے،شیروں کو عملے نے جلد ہی پکڑ کر پنجرے میں دوبارہ بند کردیا، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم بھگدڑ مچنے سے متعدد افراد پیروں تلے کچلے جانے کے باعث زخمی ہوگئے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔


متعلقہ خبریں