اسپتال میں آگ لگنے سے 21 افراد ہلاک


بیجنگ: چین کے دارالحکومت بیجنگ کے ایک اسپتال میں آگ لگنے سے 21 افراد ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بیجنگ کے اسپتال میں آگ لگنے کے باعث متعدد افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں فوری طور پر دوسرے اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ 71 افراد کو فوری طور پر ریسکیو کر لیا گیا۔

یہ تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں کہ آگ لگنے کے باعث ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں کتنے مریض اور کتنے دیگر افراد شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: چین کی اسرائیل فلسطین مذاکرات کیلئے سہولت کاری کی پیشکش

اسپتال میں آگ لگنے وجہ سامنے نہ آ سکی تاہم حقائق معلوم کرنے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں