ڈالر سستا، سونا مہنگا ہو گیا

سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے کی کمی

فائل فوٹو


ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 300 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کا فی تولہ بھاؤ 2 لاکھ 17 ہزار 400 روپے ہوگیا ہے۔

دوسری جانب  ملک میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی واقع ہوئی ہے۔

سونا ہزاروں روپے مہنگا ، تمام ریکارڈ توڑ ڈالے

اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 81 پیسے کم ہوا ہے۔

انٹربینک میں ایک ڈالر 283.90 روپے کا ہوگیا ہے۔ انٹربینک میں گذشتہ روز ڈالر 284.71 روپے پر بند ہوا تھا۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں ایک روپے کمی ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر 288 روپے کا ہوگیا ہے۔


متعلقہ خبریں