عید سے پہلے بارشوں سے متعلق اہم پیشگوئی


محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ 20 اپریل تک جاری رہنے کی پیشگوئی کردی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آزاد کشمیر، گلگت بلتستان ،خیبرپختونخوا اور خطہ پوٹھوہارمیں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے، جبکہ کوئٹہ ، ژوب، چمن اور پشین میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

عید پرسعودیہ میں شدید بارشیں ، ماہرموسمیات نے خبردار کردیا

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ اور پنجاب کے بیشتراضلاع میں موسم خشک اورجزوی ابرآلود رہے گا اور سکھر،لاڑکانہ، دادو اور گردونواح میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ بلوچستان کے بیشتراضلاع میں موسم خشک اورگرم رہنے کا امکان ہے۔

گزشتہ روز جیکب آباد میں درجہ حرارت 43، سبی، خیرپور، مٹھی، شہید بینظیر آباد، روہڑی اور سکرنڈ میں 42 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کی مزید بارش کی پیشگوئی

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران سب سے زیادہ بارش مالم جبہ میں 19 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی اس کے علاوہ کالام، دورش میں 13، دیر میں 11، بونیر 9، پارا چنار اور کاکول میں 6 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

ملک میں سب سے کم درجہ حرارت کالام میں 4، پاراچنار 10 اور مالم جبہ میں 8 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں