گورنر سندھ نے پورے کراچی کو لَنچ کی دعوت دے دی

گورنر سندھ دورۂ ایران ادھورا چھوڑ کر کراچی واپس پہنچ گئے

گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ عید کے روز گورنر ہاؤس میں پورے کراچی کو لنچ کی دعوت ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی کے علاقے گلزار ہجری اسکیم 33 میں گزشتہ روز سحری کے دوران کیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ شہرِ کراچی کی سڑکیں خراب ہیں وہ ٹھیک کرنی ہیں۔ کل ڈی جی آڈٹ کو بلا کر آڈٹ کرواؤں گا کہ 3 سال سے سڑکیں کیوں نہیں بنیں؟

مردم شماری میں مجھے گِنا ہی نہیں گیا، گورنر سندھ

کامران ٹیسوری نے کہا کہ گزشتہ روز سحری کے بعد گلشن معمار سے گورنر ہاؤس واپس جارہا تھا تو ایک ایک سڑک دیکھ رہا تھا، سڑکیں ٹوٹی ہوئی ہیں۔ کہاں ہیں وہ کنٹریکٹر جو اربوں کے کنٹریکٹ لے کر سورہے ہیں؟

گورنر سندھ نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سی ایم صاحب خدارا کم سے کم تنخواہ 50 ہزار کردیں۔ سی ایم صاحب نیک نیت انسان ہیں، امید ہے وہ کام کریں گے۔ حال ہی میں انہیں افطار کی دعوت دی تھی لیکن طبیعت ناساز ہونے کی وجہ سے وہ نہ آئے۔

کراچی کو نظر لگ گئی، شہر کو غریب سمجھ کر کوئی منہ نہیں لگا رہا، گورنر سندھ

انہوں نے مزید کہا کہ پورے کراچی کیلئے گورنر ہاؤس میں اس عید الفطر لَنچ کا اہتمام کیا گیا ہے۔ پورے کراچی کو گورنر ہاؤس میں دعوت دیتا ہوں جہاں لنچ کے ساتھ عید ملن پارٹی اور قوالی کا بھی انتظام ہے۔


متعلقہ خبریں