پاکستان نے روس سے خام تیل درآمد کرنے کا پہلا آرڈر دیدیا

Crude oil

پاکستان نے روس سے خام تیل درآمد کرنے کا پہلا آرڈر دے دیا ہے خام تیل مئی میں پاکستان پہنچے گا۔

جنگ اخبار کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے روسی وفد کے کراچی میں پاکستانی حکام سے مذاکرات ہفتے کو ختم ہوگئے جن میں اہم امور طے کرلئے گئے جس میں طریقہ ادائیگی شامل ہے تاہم کچھ معمولی نوعیت کے امور باقی ہیں جو بعد میں طے کیئے جائیں گے۔

پٹرول کے بعد ایل پی جی بھی مہنگی

سرکاری ذرائع کے مطابق روسی وفد اور پاکستانی حکام کے درمیان مذاکرات 13 اپریل سے 15 اپریل تک جاری رہے جس میں اہم ترین امور طے کرلئے گئے۔

سرکاری افسران اس ضمن میں تفصیلات بتانے سے تقریبا ًگریز کر رہے ہیں۔ اس بات میں اہم امر یہ ہے کہ روسی وفد نے پاک روس تیل خریداری کے امور کے بارے میں اخبارات میں رپورٹنگ پر اعتراض کیا ہے اور کہا ہے کہ روس اس ڈیل کو خفیہ رکھنا چاہتا ہے۔

سستے پٹرول کی فراہمی میں پٹرولیم ڈیلرز کی ہچکچاہٹ رکاوٹ بن گئی


ٹیگز :
متعلقہ خبریں