وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور کی نماز جنازہ ادا کردی گئی


وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔

ترجمان جے یو آئی کے مطابق مفتی عبدالشکور کی نماز جنازہ جامعہ دارالسلام سیکٹر جی 6 میں ادا کی گئی۔ انکی نماز جنازہ جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پڑھائی۔ مفتی عبدالشکور کو ان کے آبائی علاقے لکی مروت میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور سڑک حادثے میں جاں بحق

دوسری جانب مولانا اسعد محمود نے کہا ہے کہ مولانا عبدالشکور کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔مولانا عبدالشکور نے ہمیشہ قوم کے موقف کو دنیا کے سامنے رکھا۔

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ آج جو حادثہ پیش آیا انتہائی افسوسناک ہے،میں نے مفتی عبدالشکور کو ہمیشہ دین اور پوری قوم کیلئے علم بانٹتے ہوئے دیکھا،پوری قوم سے التجا ہے کہ ان کی مغفرت کیلئے دعا کریں۔

 


متعلقہ خبریں