بابر کی سنچری، پاکستان کا نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے بڑا ہدف


پاکستان نے نیوزی لینڈ کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں جیت کے لیے 193 رنز کا بڑا ہدف دے دیا۔

قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے شاندار سنچری اسکور کی، انہوں نے 58 گیندوں پر 103 رنز کی اننگز کھیلی۔

ان کے علاوہ رضوان نے ففٹی جب کہ افتخار نے ناقابل شکست 34 رنز بنائے۔

پاکستان نے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

اش سوڈھی اور ایڈم ملن ڈراپ جب کہ ہینری شپلے اور کول مک کونچی اسکواڈ میں شامل ہیں۔

ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بابراعظم نے کہا کہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ ہمارا بینچ بہت مضبوط ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے نیوزی لینڈ کو پہلے ٹی 20 میچ میں 83 رنز سے شکست دی تھی۔ قومی ٹیم کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔


متعلقہ خبریں