لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا کہ عوام کو فیصلے کا اختیار دیا جائے۔
امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معاشی و سیاسی بحران پاکستان ڈیمو کریٹ موومنٹ (پی ڈی ایم) اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومتوں کے پیدا کردہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکمران جماعتیں اب بھی مرو اور مارو کی گردان سے باز نہیں آ رہیں جبکہ ملک تاریخ کے بدترین بحران سے گزر رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 20 لاکھ بچے پاکستان میں بھوکے سو رہے ہیں، مفتاح اسماعیل
سراج الحق نے کہا کہ معاشی مشکلات کے حل کے لیے سود سے پاک معیشت متعارف کرانا ہو گی اور سیاسی مسائل باہمی گفت و شنید سے ہی حل ہوں گے۔ عوام کو فیصلے کا اختیار دیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ اسٹیک ہولڈرز شفاف الیکشن کے لیے مذاکرات کریں جبکہ سیاسی پارٹیاں بے نقاب اور ادارے ناکام ہو چکے ہیں۔