سعودی عرب سے 2 ارب ڈالرز کی فنانسنگ کا امکان

imf

پاکستان کے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ ہے کہ یواے ای کی جانب سے آئی ایم ایف کو پاکستان کے لیے ایک بلین ڈالر کی دوطرفہ امداد کی تصدیق کر دی گئی ہے۔

وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک اماراتی حکام سے ڈیپازٹ لینے کے لیے دستاویزات مکمل کرنے میں مصروف ہے۔

واضح رہے کہ وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات سے ایک ارب ڈالر کی فنانسنگ کے لیے معاملات فائنل ہوچکے ہیں۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق اب آئی ایم ایف سے سٹاف لیول معاہدہ ہونے میں صرف سعودی عرب کی جانب سے تصدیق ہونا باقی ہے۔

ذرائع کے مطابق اگلے ہفتے سعودی عرب سے 2 ارب ڈالرز کی فنانسنگ کا امکان ہے، سعودی عرب سے تصدیق کے بعد آئی ایم ایف کی بیرونی فنانسنگ کی شرائط پوری ہو جائیں گی۔


متعلقہ خبریں