پاکستانی خاتون سیاستدان دنیا کی 100 بااثر ترین شخصیات میں شامل


نیویارک: پیپلز پارٹی کی رہنما اور وفاقی وزیر ماحولیات شیری رحمان 100 بااثر ترین شخصیات کی فہرست میں شامل کر لیا گیا۔

غیر ملکی جریدے نے وزیر ماحولیات شیری رحمان کو دنیا 100 بااثر ترین شخصیات کی فہرست میں شامل کیا جس میں شیری رحمان کا نمبر چھٹا ہے۔

ٹائمز میگزین کے مطابق عالمی سطح پر کاربن اخراج میں پاکستان کا حصہ انتہائی معمولی ہے اور ماحولیاتی بحران کے سبب پچھلے برس ایک تہائی پاکستان سیلاب میں ڈوب گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کہہ چکے انتخابات آگے ہونے سے فرق نہیں پڑتا، قمر زمان کائرہ

جریدے کے مطابق شیری رحمان نومبر میں کوپ 27 اجلاس میں سیلاب زدگان کی آواز بنیں تھیں۔ انتہائی پُرجوش تقاریر اور انتھک مصروفیات اور مذاکرات کے ذریعے انہوں نے مندوبین کو قائل کیا کہ یہ ناانصافی ختم کی جانی چاہیے۔


متعلقہ خبریں