نامور صحافی زاہد گشکوری نے ہم نیوز کو بطور سربراہ انویسٹیگیٹو یونٹ جوائن کر لیا۔
انہوں نے اس سے قبل پاکستان کے کئی نامور نیوز چینلز پر اپنی خدمات سرانجام دی ہیں جن میں جیو نیوز اور سما نیوز جیسے بڑے ادارے بھی شامل ہیں۔
زاہد گشکوری نے سما نیوز میں بھی بطور سربراہ پریمیئر انویسٹی گیشن یونٹ خدمات سرانجام دی تھیں جب کہ انہوں نےجیو اور دی نیوز انٹرنیشنل کے ساتھ بطور خصوصی تفتیشی نامہ نگار کام کیا۔
اس کے علاوہ انہوں نے کئی معروف بین الاقوامی جریدوں جن میں واشنگٹن پوسٹ، سی این این انٹرنیشنل اور چینل نیوز ایشیا شامل ہیں کے ساتھ بھی کام کیا۔
I’ve joined @humnewspakistan as Editor Investigation.I’ll also share my stories/views as a panellist in 7pm program.I’m unwaveringly commited to mission of telling facts to the public & speaking truth to the powerful at a time whn lies render our job more crucial. Wish me Luck🤲!
— Zahid Gishkori (@ZahidGishkori) April 11, 2023