پارلیمنٹ کامشترکہ اجلاس ،ملک بھرمیں ایک ساتھ انتخابات کرانےکی قراردادمنظور

قائمہ کمیٹی کا اجلاس، وزیر دفاع کی عدم شرکت پر اراکین برہم

فوٹو: فائل


پارلیمنٹ کامشترکہ اجلاس،ملک بھرمیں ایک ساتھ انتخابات کرانےکی قراردادکثرت رائےسےمنظور۔

ہم نیوز کے مطابق قرارداد سینیٹر کامران مرتضیٰ اور مرتضیٰ جاوید عباسی نے علیحدہ علیحدہ پیش کی۔

اس سے قبل پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں عدالتی اصلاحات بل2023 بھی منظورکرلیا گیا،تحریک انصاف نے مخالفت کی، ایوان میں نعرے بازی کی۔

پی ٹی آئی کے سینیٹرز نے بل کی کاپیاں پھاڑ کر اسپیکر کی طرف اچھال دیں،اس سے قبل شزا فاطمہ خواجہ نےعدالتی اصلاحات بل میں ترامیم پیش کر دیں۔

ترمیم کے مطابق قانون کی منظوری کے بعد ججز کمیٹی کا پہلا اجلاس قوائد و ضوابط طے کرنے کیلئے بلایا جائے گا۔قوائد کی تشکیل تک ججز کمیٹی کا اجلاس چیف جسٹس یا کوئی بھی کمیٹی ممبر طلب کر سکے گا،عدالتی اصلاحات بل میں سینیٹر مشتاق احمد کی ترمیم مسترد کر دی گئی۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں