روزے داروں کو ماہرین صحت کے مفید مشورے


ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ اگر کھانے پینے میں احتیاط نہ برتی جائے تو نہ صرف بیماریاں جنم لیتی ہیں بلکہ روزے رکھنا بھی محال ہو جاتا ہے۔

ماہرین کے مطابق شہری علاقوں میں پکوڑے، سموسے، کچوریاں، جلیبیاں اور دیگر ایسی تلی ہوئی چیزوں کے علاوہ مرغن غذائیں افطار کے وقت ہر دسترخوان پر نظر آتی ہیں۔

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ ایسی اشیا کا استعمال صحت کے لئے مضر ہوسکتا ہے، سحر و افطار میں مرغن غذاؤں سے پرہیز کیا جائے، روزہ داروں کو پھل اور سبزیوں کے زیادہ استعمال کا مشورہ دیا گیا۔

جن چیزوں سے پرہیز کرنا چاہئے وہ پکوڑے، سموسے، کچوریاں اور تلی ہوئی اشیاء، مرغن غذائیں جیسے بریانی، کڑاہی گوشت وغیرہ، کمرشل مشروبا ت استعمال نہ کریں یہ زیادہ پیاس لگاتے ہیں، بیکری کی بنی تمام چیزوں سے احتیاط کریں، بازاری کھانے بالکل نہ کھائیں، زیادہ مصالحے استعمال نہ کریں، گھی اور آئل کا استعمال کم سے کم کریں۔

ماہرین نے کہا کہ رمضان المبارک میں ریشے دار غذائیں مثلاً چھلکے والی دالیں، سبزیاں، چنے استعمال کریں، جو دیرپا توانائی فراہم کرتی ہیں، افطار میں سادہ پانی پینا سب سے اچھا ہے، میٹھی اشیاء بالخصوص سافٹ ڈرنکس سے پرہیز کریں اور جتنا ہوسکے تلی ہوئی اشیاء سے گریز کیاجائے، ہلکی ورزش کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ سستی اور کاہلی کو دور بھگاتی ہے۔


متعلقہ خبریں