اسلام آباد: سپریم کورٹ نے بہن کو وراثت دینے کی بجائے مقدمہ بازی کرنے پر بھائی پر پانچ لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا۔
موقر قومی اخبار کے مطابق جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی جانب سے لودھراں اراضی سے متعلق ایک مقدمے کا چار صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا گیا۔
تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ بھائی جرمانہ کی رقم اپنی بہن کے لواحقین کو ادا کرے گا جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں ریونیو ڈیپارٹمنٹ بھائی کی جائیداد سے وصول کرے گا۔
کہا گیا کہ ایسی جھوٹی اپیل سپریم کورٹ میں آنی ہی نہیں چا ہیے تھی،فیصلے میں کہا گیا کہ کسی قانونی دستاویز کے بغیر درخواست گزار نے اپنی والدہ اور بہن کو وراثتی اراضی سے نہ صرف محروم کرنے کی کوشش کی بلکہ اپنی خاندان کی خاتون وارثان کو محروم کرنے کے لئے فراڈ کیا۔