نسیم شاہ نے اروشی روٹیلا سے متعلق دلچسپ بیان دیدیا


قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا سے متعلق دلچسپ بیان دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک کلپ تیزی سے وائرل ہورہا ہے ،نسیم شاہ ایک تقریب میں شریک ہیں جہاں فاسٹ بولر سے سوال کیا گیا کہ اروشی روٹیلا کے نام کوئی میسج دے دیں؟

نسیم شاہ کی منگنی ہو گئی؟

جس پر کرکٹر نے مسکرا کر جواب دیتے ہوئے کہا کہ میرے میسج کو آپ لوگ وائرل کردیں گے، انہوں نے کہا کہ اگر دلہن تیار ہے تو شادی کرلیں گے۔

دوسری جانب نسیم شاہ کے جواب پر بھارتی اداکارہ کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔


متعلقہ خبریں