بپاشا باسو کی بیٹی کی پہلی تصویر منظرِعام پر آگئی


بالی ووڈ کی معروف جوڑی بپاشا باسو اور کرن سنگھ گروور نے پہلی بار اپنی بیٹی کا چہرہ دنیا کو دکھا دیا اور تصویر شیئر کردی جو اب وائرل ہے۔

اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر خود اپنی ننھی بیٹی ’دیوی‘ کی تصویر مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہے۔

بپاشا نے بیٹی کا مداحوں سے تعارف کرواتے ہوئے تصویر کے کیپشن میں لکھا’ہیلو ورلڈ۔۔۔ میں دیوی ہوں‘۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Bipasha Basu (@bipashabasu)


مداحوں کی جانب سے بپاشا باسو اور کرن کی بیٹی کی تصویر کو بےحد پسند کیا جارہا ہے جبکہ شوبز ستارے بھی دیوی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کر ہے ہیں۔

واضح رہے کہ بپاشا باسو اور کرن سنگھ گروور کے ہاں شادی کے 6 سال بعد 12 نومبر 2022 کو بیٹی کی ولادت ہوئی تھی، بپاشا اور کرن 2016 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔


متعلقہ خبریں