پشاور میں سیلاب آنے سے متعلق خبروں پر ڈی سی پشاور کی وضاحت آ گئی


ڈپٹی کمشنر پشاور شاہ فہد نے پشاور میں سیلاب آنے سے متعلق خبروں کو بے بنیاد اور غلط قرار دے دیا۔

اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر موسم اور سیلاب کے حوالے سےغیر مصدقہ پیغامات (میسجز) شیئر کئے جارہے ہیں کہ افغانستان سے سیلابی ریلہ پاکستان میں داخل ہو رہا ہے۔اس حوالے سے ورسک ڈیم انتظامیہ سے رابطہ کیا گیا ہے اور ان کے مطابق دریائے کابل میں پانی کا بہاؤ نارمل ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وارسک میں پانی کا اخراج 15000 کیوسک ہے جو معمول سے کم ہے۔انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر مصدقہ میسیجز / اطلاعات پر اعتبار نہ کریں۔


متعلقہ خبریں