پی ایس ایل میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے باؤلر عباس آفریدی کی رمضان ٹورنامنٹ کے ایک میچ کے دوران لڑکی کو مسلسل دیکھنے کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق عباس آفریدی ان دنوں رمضان ٹورنامنٹ کھیلنے میں مصروف ہیں، سوشل میڈیا پرویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک میچ کے دوران کیمرہ تماشائیوں میں موجود ایک لڑکی کی طرف جاتا ہے تو وہ کیمرے کو دیکھ کر تھوڑا شرما جاتی ہے۔
ایسے میں کیمرہ جب ڈگ آؤٹ میں موجود عباس آفریدی کی جانب آتا ہے توپہلے تو عباس آفریدی ترچھی نگاہوں سے لڑکی کی جانب دیکھ رہے ہوتے ہیں لیکن جب انہیں احساس ہوتا ہے کہ کیمرہ اب ان پر ہے تو عباس آفریدی بھی شرما جاتے ہیں۔
Men will be Men 🧐😂.
Abbas Afridi caught on camera while watching a girl on screen 😅#RamzanCricket #Pakistan pic.twitter.com/u9xIneS8wN— Muhammad Arslan Akbar 🇵🇰 (@itsarsalawan) March 31, 2023