پاک نیوزی لینڈ سیریز، قومی اسکواڈ کا اعلان


لاہور: نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔ بابر اعظم ون ڈے اور ٹی 20 میں قومی ٹیم کی قیادت کریں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے اور ٹی 20 سیریز کے لیے کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا۔ شاداب خان ٹیم کے نائب کپتان ہوں گے۔

ون ڈے اسکواڈ میں بابر اعظم (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، عبداللہ شفیق، فخر زمان، حارث رؤف، حارث سہیل، احسان اللہ، امام الحق، محمد نواز، محمد رضوان، وسیم جونیئر، نسیم شاہ شامل ہیں۔

قومی اسکواڈ میں سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود اور اسامہ میر کو بھی شامل کیا گیا ہے جبکہ ریزرو کھلاڑیوں میں عباس آفریدی، ابرار احمد اور طیب طاہر کے نام شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ون ڈے سیریز، نیوزی لینڈ اسکواڈ کا اعلان

ٹی 20 کے لیے منتخب کیے گئے کھلاڑیوں میں بابر اعظم (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، فہیم اشرف، فخر زمان، حارث رؤف، افتخار احمد، احسان اللہ، عماد وسیم، محمد حارث، محمد نواز، محمد رضوان، نسیم شاہ، صائم ایوب، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود اور زمان خان شامل ہیں۔


متعلقہ خبریں