سونے کے نرخ میں ہوشربا اضافہ، قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کا اضافہ ریکارڈ

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز ملک میں سونے کے نرخ میں ہوشربا اضافہ ہوا جس کے بعد اس کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق منگل کے روز ملک میں سونے کی قیمت پانچ ہزار روپے کے اضافے سے  دو لاکھ 14 ہزار 500 روپے ہو گئی ہے۔

اس کے علاوہ سونے کی دس گرام قیمت 4288 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 79 ہزار 612 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر آگئی ہے۔

بھارت میں اے ٹی ایم سے اب سونا بھی نکلے گا

دوسری جانب ڈالر کی قیمت ایک بار پھر تاریخی بلندی پر پہنچ گئی، انٹربینک میں دوران کاروبار ڈالر 2 روپے96 پیسے مہنگا ہو گیا۔

انٹربینک میں ڈالر 288 روپے میں ٹریڈ ہو رہا ہے، واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈالر کی قیمت میں 1 روپیہ 25 پیسے اضافہ ہوا تھا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں