عید پر گورنر ہاوس میں شیرخورمے کی دعوت


کراچی: گورنر سندھ نے عید پر مرد حضرات کو شیرخورمے کی دعوت دے دی۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری سحری کرنے کے لیے نیو کراچی پہنچے۔ جہاں انہوں نے عوام کے درمیان سحری کی۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ پرائمری ایجوکیشن کمیشن بنانے کے لیے وزیر اعلی کو خط لکھوں گا اور پرائمری سے قابل بچوں کو تعلیم دی جائے گی تو وہ آگے بڑھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ غریب کا بچہ اسی طرح اعلی تعلیم حاصل کر سکے گا۔

یہ بھی پڑھیں: مریم نواز بریانی کے بغیر جلسہ بھی نہیں کر سکتیں، فواد چودھری

کامران ٹیسوری نے ایک بار پھر اعلان کیا کہ خواتین کے لیے گورنر ہاوس میں چاند رات کو مہندی اور چوڑیوں کا اہتمام ہو گا جبکہ مرد حضرات کو عید کی نماز کے بعد گورنر ہاوس میں شیر خورمہ کی دعوت ہے۔


متعلقہ خبریں