مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ اب عمران خان کیلئے فیصلہ دینا مشکل ہوگا،یہ دو ہزار اٹھارہ نہیں ہے،اب لاڈلے کی جانب اور ترازو کا ایک طرف جھکاؤ نہیں ہوگا،اس پر ردعمل آئے گا۔
عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئےانہوں نے کہا کہ تم بھی کرپٹ اور تمھیں تحفظ دینے والے بھی کرپٹ،یہ کرپشن اور احتساب سے بچنے کا نیٹ ورک ہے جو اب ہونا نہیں ہے۔
سی پیک کے خلاف فارن فنڈڈ فتنے کی سازش ناکام بنا دی، مریم نواز
ان کا کہنا تھا کہ نئے سہولت کاروں کو بھی کہیں کا نہیں چھوڑیں گے!
خیال رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ آج ہم اپنی آئینی تاریخ کےدوراہےپر کھڑےہیں جہاں ہم ترکی بن سکتےہیں یا ایک اور میانمار میں تبدیل ہوسکتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم میں ہر کسی کو انتخاب کرنا ہوگاکہ اسےتحریک انصاف کیطرح آئین،قانون کی حکمرانی اور جمہوریت کےساتھ کھڑا ہونا ہےیا کرپٹ مافیا،جنگل کے قانون اور فسطائیت کا ساتھ دینا ہے۔