اسلام آباد میں دہشتگردی کے خطرات موجود ہیں، ترجمان اسلام آباد پولیس

فوٹو: فائل


ترجمان اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں دہشت گردی کے خطرات موجود ہیں، وکلاء کے لباس میں شرپسند عناصر کے داخلے کا خدشہ ہے۔

سپریم کورٹ میں الیکشن التوا کیس کی اہم سماعت سے قبل داخلے کے لیے چیکنگ کی جاری ہے۔ سپریم کورٹ میں وکلاء کے داخل ہونے کی کوشش پر اسلام باد پولیس نے وکلاء کو روک دیا جس کے بعد وکلاء اور پولیس کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی۔

سپریم کورٹ میں الیکشن التوا کیس سے متعلق سماعت آج ہوگی

پولیس اہلکاروں کا کہنا ہے کہ جن کا نام لسٹ میں موجود ہے ان کو ہی عدالت میں جانے کی اجازت دی جائے گی۔ وکلا اور صحافیوں کو سپریم کورٹ  میں داخلے سے قبل شناخت کروانی پڑے گی۔ داخلے کے لیے سپریم کورٹ انتظامیہ کی اجازت لازمی ہے۔

اسلام آباد پولیس کی طرف سے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وکلاء سے گزارش ہے کہ اپنے اردگرد وکلاء کے لباس میں غیر معروف افراد پر نظر رکھیں۔ پولیس اہلکار دورانِ چیکنگ شائستگی کا مظاہرہ کریں۔


متعلقہ خبریں