ریڈیو اسٹیشن خصوصی لوری نشر کرنے لگے


شام میں جنگ سے متاثرہ بچوں کو سلانے کے لیے ریڈیو اسٹیشنز نے خصوصی لوری نشر کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ریڈیو اسٹیشنز پر نشر کی جانے والی لوری کو عربی زبان میں لکھا گیا ہے جسے شام کی معروف گلوکارہ 24 سالہ غالیہ شاکر نے تخلیق کر کے اپنی ہی آواز میں ریکارڈ بھی کرایا ہے۔

اس لوری کے بارے میں کہا گیا کہ یہ کوئی عام لوری نہیں بلکہ اس لوری کی تخلیق میں امریکی نیوروسائنٹسٹ کی تحقیق اور میوزک تھراپی سے مدد لی گئی ہے۔

اس لوری کو اس طرح سے ترتیب دیا گیا ہے کہ یہ بچوں کے دماغ کو سکون پہنچاتی ہے جس کے بعد ان پر نیند کی کیفیت طاری ہو جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کویت کے رہائشی ہزاروں افراد کی دیگر ممالک میں پناہ کی درخواست

غالیہ شاکر نے اس حوالے سے کہا کہ میں نے کبھی لوری لکھنے کا گانے کا نہیں سوچا تھا تاہم جب معلوم ہوا کہ اس کے ذریعے بچوں کو ذہنی سکون پہنچایا جا سکتا ہے تو پھر میں نے اس پر کام شروع کیا تاکہ بچوں کے خوف میں کمی لائی جا سکے۔

واضح رہے کہ شام میں ایک دہائی سے زائد عرصے سے خانہ جنگی نے بچوں کی نفسیات پر گہرے اثرات چھوڑے ہیں جس کی وجہ سے وہ بےخوابی کا شکار ہیں۔ بچوں کے لیے تیار کردہ لوری روزانہ شام کو مختلف ریڈیو اسٹیشنز پر نشر کی جا رہی ہیں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں