پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اسحاق ڈار کا بڑا اعلان

وفاقی حکومت

حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کر دیا۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں دس روپے کی کمی کی گئی ہے۔

مٹی کے تیل کی قیمت 190 روپے 29  پیسے سے کم کر کے 180 روپے29 پیسے کر دی گئی ہے جب کہ لائٹ ڈیزل 184روپے78 پیسے سے کم کر کے 174رپے78 روپے رکھی گئی ہے۔

 


متعلقہ خبریں