پنجاب حکومت کا آٹا تقسیم مراکز بند رکھنے کا فیصلہ

flour

مفت آٹا سکیم میں 20 ارب کی مبینہ کرپشن، نیب انکوائری تیز


لاہور: پنجاب حکومت نے جمعہ کو مفت آٹا تقسیم مراکز بند رکھنے کا فیصلہ کر لیا۔

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ آئندہ ہر جمعہ کو پنجاب کے آٹا ڈسٹری بیوشن سینٹرز بند رہیں گے۔

محسن نقوی نے انتظامیہ کو آٹے کی تقسیم کے عمل کو مزید بہتر طریقے سے جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سینٹرز پر شہریوں کی سہولت کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں: ملک میں لیڈرشپ کا فقدان ہے، احسن اقبال

انہوں نے کہا کہ مفت آٹا سینٹر پر بدنظمی اور دھکم پیل کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی جبکہ سینٹرز پر اضافی پولیس نفری تعینات کر کے آٹے کی تقسیم کے عمل کو مزید بہتر بنایا جائے۔


متعلقہ خبریں