“فواد چودھری اپنے مستقبل کا سوچیں”

fawad chaudhry

کراچی: سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ فواد چودھری پیپلز پارٹی اور بلاول بھٹو کی فکر کرنا چھوڑ دیں بلکہ اپنے مستقبل کا سوچیں۔

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ 2013 میں تحریک انصاف کو مینار پاکستان کے جلسہ کے ذریعے مصنوعی طریقے سے ابھارا گیا لیکن اب عمران خان کی سیاست دفن ہو چکی جس کی جھلک مینار پاکستان کے جلسے میں سب نے دیکھ لی۔

انہوں ںے کہا کہ خود کو بڑا بہادر سمجھنے والے عمران خان ڈبوں میں بیٹھ کر خطاب فرما رہے ہیں اور اب پی ٹی آئی اپنا حشر دیکھ کر ہر دروازے پر مذاکرات کی بھیک مانگ رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شہزاد عطا الہٰی کا استعفیٰ منظور، منصور عثمان اعوان نئے اٹارنی جنرل مقرر

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ فواد چودھری پیپلز پارٹی اور بلاول بھٹو کی فکر کرنا چھوڑ دیں بلکہ وہ اپنے مستقبل کا سوچیں۔


متعلقہ خبریں