آئین کو بچانا سپریم کورٹ کا پہلا فرض ہے، فواد چودھری

Fawad Ch

اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری کا کہنا ہے کہ رانا ثناء اللہ کا بیان سب کے سامنے ہے، وزیر داخلہ قتل کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔

انہوں نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ 10،10سال کے چھوٹے بچوں کو اٹھایا جارہا ہے،ایسے لگ رہا ے جیسے ملک میں کوئی آئین اور قانون نہیں ہے۔

اس وقت نامزدگیوں پر حکومت چل رہی ہے، جمعے کو پیش کی گئی اظہر مشوانی پٹیشن آج لگی ہے، فواد چودھری کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس کوشش کر رہے ہیں ماحول اچھا رہے اور الیکشن ہوں۔

فواد چودھری کا مزید کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کو کہتا ہوں، آئین پر ناک کی سیدھ میں چلیں، عوام کی امیدیں سپریم کورٹ پر لگی ہوئی ہیں،پورا پاکستان سپریم کورٹ کو دیکھ رہا ہے،آئین کو بچانا اعلیٰ عدالت کا پہلا فرض ہے۔


متعلقہ خبریں