تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ عوام ساری رکاوٹیں اور سختیاں مسترد کر کے مینار پاکستان پہنچیں۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹویٹر پر فواد چودھری نے اپیل کی کہ یہ جدوجہد آپ کی آزادی اور اگلی نسل کے حقوق کیلئے ہے، آج مینارپاکستان پر جلسہ حقیقی آزادی کاجلسہ ہو گا۔
آج لاہور سے درخواست ہے ساری رکاوٹیں اور سختیاں مسترد کر کے مینار پاکستان پہنچیں، آج کا جلسہ #حقییقی_آزادی_جلسہ ہے، یہ جدوجہد اپ کی آزدی اور اگلی نسل کے حقوق کیلئے ہے ۔۔ عشق سے اور جنون سے ملتی ہے آزادی
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) March 25, 2023
ادھر تحریک انصاف کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی نے الزام عائد کیا ہے کہ پنجاب حکومت غیر آئینی اور غیر قانونی کام کررہی ہے،پورے پنجاب سے پی ٹی آئی کارکنان کوگرفتارجارہا ہے۔
شاہ محمودقریشی نے کہا کہ یہ ملک کو فسادات کی طرف لے کرجانا چاہتے ہیں،پی ٹی آئی نےان کے کسی فساد میں نہیں پڑنا،عمران خان جلسے میں اہم خطاب کریں گے۔