لاہور: پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابات ملتوی کرنے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔
الیکشن کمیشن نےا ختیارات کا ناجائز استعمال کیا، نوٹیفکیشن واپس لے، سپریم کورٹ بار
یہ اعلان پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری جنرل اسد عمر اور پارٹی کے ہیڈ آف میڈیا افیئرز فواد چودھری نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا انتخابات ملتوی کر کے آئین کی دھجیاں اڑائی گئیں، الیکشن کمیشن کا فیصلہ آئین اور سپریم کورٹ کے فیصلے کے متصادم ہے، الیکشن کمیشن کا انتخابات ملتوی کرنے کا فیصلہ چیلنج کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کل ہی سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کی جائے گی، علی ظفر پٹیشن تیار کر رہے ہیں، پٹیشن میں مطالبہ کیا جائے گا کہ 30 اپریل کو ہی انتخابات کروائے جائیں، حکومتی اتحاد نے خواہش کا اظہار کیا کہ صوبوں اور وفاق میں الیکشن ایک ساتھ ہوں۔
اسد عمر نے کہا پارلیمنٹ میں خواہش کا اظہار کیا گیا، چند گھنٹوں بعد الیکشن کمیشن کا فیصلہ آگیا، الیکشن کمیشن کا فیصلہ آئینی اور قانونی نہیں ہے، صدر کی جانب سے الیکشن کا اعلان کیا جا چکا ،الیکشن کمیشن تبدیل نہیں کر سکتا۔
انہوں نے کہا گورنر خیبر پختونخوا کے خلاف توہین عدالت کا مقدمہ دائر کر چکے ہیں، لاہور ہائیکورٹ نے مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت دے دی ہے۔
سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ جا رہے ہیں، سپریم کورٹ بار نے بھی الیکشن کمیشن کے فیصلے کو مسترد کیا ہے، وکلا کی جو تحریک ہو گی پی ٹی آئی ان کے ساتھ کھڑی ہو گی۔
انہوں نے کہا اندھیرا اتنا ہو چکا ہے کہ اس کے بعد سورج آئے گا ہی آئے گا، کل پتا چلا ہے کہ انہوں نے پارلیمنٹ میں جو کیا وہ سپریم کورٹ پر حملہ تھا، اعظم نذیرتارڑ کو اپنا نام شیطان کے وکیل رکھ لینا چاہیے، پورا پاکستان مطالبہ کر رہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے پانچوں ممبرز پر آرٹیکل 6 لگنا چاہیے، ہم کل فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں جائیں گے اورامید ہے سپریم کورٹ سے فیصلہ آئے گا۔
الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے سے ملک کو بڑے آئینی بحران سے بچایا، مریم اورنگزیب
فواد چودھری نے کہا ہفتے کی رات کو لاہور میں جلسہ کریں گے، عمران خان نے پہلے ہی بتا دیا تھا کہ مجھ پر حملہ ہو گا، پنجاب حکومت نے عمران خان کے معاملات دیکھنے کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دی ہے، پنجاب حکومت کی جانب سے جے آئی ٹی کی تشکیل خوش آئند ہے، ہم اپنے خدشات جے آئی ٹی کے ساتھ شیئر کریں گے۔
انہوں نے کہا ہم الیکشن کیلئے ہر وقت تیار ہیں، 30 اپریل کو پنجاب میں الیکشن ہونے ہیں، ہم ایک بھر پور عوامی اور سول سوسائٹی کی مہم کیلئے تیار ہیں، پاکستان کے آئین کی حفاظت سپریم کورٹ اور عوام نے کرنی ہے، سپریم کورٹ کے ججز پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے، سپریم کورٹ کے ججز کیخلاف ایک مہم چلائی جا رہی ہے، کرورڑوں لوگ سپریم کورٹ اور ججز کے ساتھ کھڑے ہیں، 30 اپریل کے بعد پنجاب حکومت اور کابینہ کی کوئی حیثیت نہیں رہے گی۔
پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری جنرل اسد عمر نے کہا اسلام آباد میں کارکنوں کے گھروں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں، آٹے کی بوری کے پیچھے لوگوں کی عزت نفس ختم ہو رہی ہے، آپ پی ٹی آئی کے ساتھ نہیں ملک کے ساتھ ظلم کرر ہے ہیں، آئین کا دفاع اور سپریم کورٹ کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا جائے گا، خیبرپختونخوا کے گورنر نے واضح طور پر سپریم کورٹ کے احکامات ماننے سے انکار کیا۔
الیکشن کمیشن کے فیصلے نے ملک میں آئینی بحران پیدا کر دیا، شیخ رشید
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری نے کہا 23 مارچ کو ہمیں آئین توڑ کر تحفہ دیا گیا، پہلی بار سویلین حکومت نے آئین کو سلب کرنے کی کوشش کی ہے۔