وہاب ریاض مشیر بن گئے


لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر وہاب ریاض وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیراسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز بن گئے۔

قومی کرکٹر نے چارج سنبھالنے کے بعد سیکرٹری اسپورٹس پنجاب اور ڈی جی اسپورٹس پنجاب سے ملاقات کی۔

دونوں افسران نے مشیر برائے اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز وہاب ریاض کوبریفنگ دی، ان کا کہنا تھا کہ اسپورٹس کی ترقی کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ اسپورٹس کی ترقی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اور اسپورٹس کے فروغ کیلئے سب کو ساتھ لیکر چلیں گے۔


متعلقہ خبریں