علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ یہ عمران خان کے گھر گھسے اور گھر کی دیواریں توڑیں، اب جاتی امراء اور بلاول ہاؤس کی دیواریں بھی ٹوٹیں گی۔
ان کا کہنا تھا کہ جو جس شہر میں بھی ہے جو اس عمل کی سپورٹ کر رہا ہے جو ہمارے لیڈر کے ساتھ زیادتیاں کر رہے ہیں، وہ تیار رہے، اب وہ اپنے گھروں کی حفاظت کرنا شروع کر دے۔
جب یہ ہمارے لیڈروں کے گھروں پر چڑھیں گے، ہمارے گھروں پر چڑھیں گے، گھروں کی دیواریں توڑیں گے، چادر اور چاردیواری کا پامال کریں گے تو ان کے گھر بھی محفوظ نہیں ہیں۔
ان کے گھر بھی زمین پر ہیں آسمان پر نہیں ہیں، پی ڈی ایم یہ روایت ڈال کر الیکشن سے بھاگ رہی ہے۔
علی امین گنڈا پور نے آخری وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن لڑو، دو صوبوں میں الیکشن کا اعلان ہوا ہے، آئین کے مطابق آپ نے الیکشن کرانا ہے، جو بھی الیکشن میں رکاوٹ بنا وہ آئین کے مطابق قصور وار ہو گا۔ میں آج برملا کہہ رہا ہوں اسے ہم آرٹیکل چھ لگا کر پھانسی دیں گے، پاکستانی قوم دے گی۔
عمران خان کے گھر میں گھسے ہیں، اب
اب جاتی امراہ اور بلاول ہاوس کی دیواریں بھی ٹوٹیں گی اپنے گھروں کی حفاظت شروع کر دیں ان کے گھر بھی محفوظ نہیں ان کے گھر زمین پر ہیں آسمان پر نہیں، جو آئین کی خلاف ورزی کرے گا اسے ہم آرٹیکل 6 لگا کر پھانسیاں دیں گے، جیو علی امین گنڈہ پور جیو۔۔۔ pic.twitter.com/sklXiunZ0M— Kamran Wahid (@Khankamoo) March 22, 2023