خیبر پختونخوا میں زلزلہ، 9 افراد جاں بحق، 44 زخمی


پشاور: خیبر پختونخوا میں زلزلے سے 9 افراد جاں بحق اور 44 زخمی ہو گئے جبکہ متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا۔

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق خیبر پختونخوا میں آنے والے زلزلے کے باعث صوبے بھر میں 19 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں زلزلے کے شدید جھٹکے

سیکرٹری ریلیف نے کہا کہ زلزلے کے بعد کی صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی صورت میں 1700 یا 1122 پر اطلاع دیں۔

واضح رہے کہ منگل کی رات اسلام آباد سمیت پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ریکٹر اسکیل پر جس کی شدت 6.8 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز افغانستان، پاکستان اور تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔


متعلقہ خبریں