اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے چیئرمین پی ٹی آئی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیازی صاحب! لوگوں کو بیوقوف نہ بنائیں، آپ بتائیں فرح خان کہاں بیٹھی ہیں؟
سابق وفاقی وزیر اعجاز الحق پی ٹی آئی میں شامل، عمران خان پر بھرپور اعتماد کا اظہار
انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا عمران خان پوری قوم کے سامنے جھوٹ بول رہا ہے، جھوٹ بول کر عوام کو گمراہ کر رہا ہے، عمران خان سیاسی مخالفین پر الزام تراشی کے علاوہ کچھ نہیں کر سکتے۔
رانا ثنا اللہ نے کہا ان کو خطرہ محسوس ہو رہا ہے کہ مریم نواز انہیں ایکسپوز کرے گی، عمران خان نے سیاست میں بد تہذیبی کے کلچر کو فروغ دیا، مریم نواز نے عمران خان کی نام نہاد سیاست کو بے نقاب کردیا۔
انہوں نے کہا مریم نواز عمران خان کو بے نقاب کرنے میں کامیاب ہو گئی ہیں، آج عمران خان نے کہا کہ انہیں قتل کرنے کی سازش ہو رہی ہے۔ انہوں نے استفسار کیا گیٹ توڑ کر جوڈیشل کمپلیکس گئے اس دن کونسی سازش تھی؟
پی ٹی آئی کارکن کالعدم تنظیم سے بھرتی کیے گئے، مریم نواز کا الزام
وفاقی وزیر داخلہ نے کہا عمران خان کو کوئی حق نہیں کہ زبردستی گاڑی کے ساتھ عدالت میں داخل ہوں، عمران خان نے کل مسلح افراد کے ہمراہ جوڈیشل کمپلیکس پر حملہ کیا، آپ جوڈیشل کمپلیکس میں مسلح افراد ساتھ لیکر جانا چاہتے تھے، مسلح جتھوں کے ساتھ عدالت جانا غنڈہ گردی ہے۔
انہوں نے کہا کیا ہم نے آپ کو کہا تھا کہ جھتے کے ساتھ عدالت جائیں؟ مسلح جتھہ لیکر عدالت جانا بہت سارے لوگوں کیلئے ممکن ہے۔
سابق وفاقی وزیر اعجاز الحق پی ٹی آئی میں شامل، عمران خان پر بھرپور اعتماد کا اظہار
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا کس بے شرمی کے ساتھ آپ یہ بات کر رہے ہیں کہ لوٹ کے لے گئے، آپ بتائیں فرح خان کہاں بیٹھی ہیں؟ اور وہ اس وقت کہاں ہیں؟