بشریٰ بیگم اس وقت زمان پارک میں اکیلی ہیں اور انہوں نے وہاں پر آپریشن شروع کر دیا ہے، عمران خان


لاہور: تحریک انصاف کے عمران خان کا کہنا ہے کہ بشریٰ بیگم اس وقت زمان پارک میں اکیلی ہیں اور انہوں نے وہاں پر آپریشن شروع کر دیا ہے۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ میرے وہاں سے جانے کے بعد پنجاب پولیس نے زمان پارک میرے گھر پر حملہ کیا۔

جہاں پر بشریٰ بیگم اکیلی ہیں، یہ کس قانون کے تحت کر رہے ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ لندن پلان کا حصہ ہے، جہاں ایک ملاقات میں مفرور نواز شریف کو اقتدار میں لانے کے وعدے کئے گئے تھے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں