آئی ایم ایف کی طرف سے وہ وہ شرائط آ رہی ہیں جو بیان نہیں کی جا سکتیں

فوٹو: فائل


وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ آئی ایم ایف کی طرف سے وہ وہ شرائط آرہی ہیں جو بیان نہیں کی جاسکتیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے معاملات کیوں طے نہیں پارہے ہیں،آئی ایم ایف کوپتہ ہے ہم معاشی طور پر کمزور ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک طرف معاشی مسائل دوسر ی طرف پولیس اہلکاروں پر پیٹرول بم پھینکے گئے،گزشتہ روز اسحاق ڈار کی بات سب نے سنی ہے۔

وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ عمران خان کوئی سیاستدان نہیں،اگر جتھوں کی سیاست کرنی ہے تو سب ہی کرتے ہیں، ہم آج بھی کیسز بھگت رہے ہیں، ہمیں بہت کم حاضری سے استثنی ٰ ملتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے عدالتوں کا سامنا کیا، عمران خان نے سوائے کھیلنے کے اور کیا کیا ہے؟ کیا عمران خان نے آئین کی بالادستی میں کوئی کردار ادا کیا ہے؟


متعلقہ خبریں