بابر اعظم ہمارے مستقل کپتان ہیں، میں تو ان کا وزیر ہوں، شاداب خان


اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے کہا ہے کہ بابر اعظم ہمارے مستقل کپتان ہیں، میں تو ان کا وزیر ہوں۔ بابر کو ٹی 20 میں کپتانی کا وسیع تجربہ ہے، انہوں نے بالرز کا استعمال اچھے طریقے سے کیا۔

میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاداب خان کا کہنا تھا کہ پہلے 10 اوورز میں ہم نے اچھی بالنگ نہیں کی، پشاور کی ٹیم نے بالنگ اچھی کی۔ پشاور زلمی کی بیٹنگ کو سراہتے ہوئے انہوں نے کہا کہ زلمی نے پہلے 10 سے 12 اوورز میں جس طرح  بیٹنگ کی، وہ میچ کا ٹرننگ پوائنٹ تھا۔

شاداب خان کا مزید کہنا تھا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے 4 کھلاڑی قومی ٹیم میں سلیکٹ ہوئے ہیں، یونائیٹڈ کے کھلاڑیوں کی انفرادی کارکردگی اچھی رہی۔

رواں ماہ افغانستان کے خلاف ہونے والی سیریز سے متعلق سوال کے جواب میں شاداب خان کا کہنا تھا کہ اچھا پرفارم کرنے کی کوشش کروں گا۔ افغانستان کے کھلاڑیوں کے ساتھ پی ایس ایل میں کھیلتے رہے ہیں۔ اٹیکنگ کرکٹ کے ساتھ اسمارٹ کرکٹ کھیلنے کی بھی ضرورت ہوتی ہے۔

افغانستان سیریزکیلئے اسکواڈ کا اعلان، کپتانی شاداب خان کے سپرد

واضح رہے کہ پی سی بی نے افغانستان کیخلاف تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان کر رکھا ہے جس میں شاداب خان قومی ٹیم کی قیادت کے فرائض سرانجام دیں گے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں