پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 8 کے پہلے ایلیمینیٹر میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 12 رنز سے شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا۔
قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد پشاور کی جانب سے جیت کے لئے دیا گیا 184 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہے اور مقررہ اوورز میں 171 رنز بنا سکی۔
اسلام آباد کے صہیب مقصود 60 اور ایلکس ہیلز 57 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جب کہ پشاور کے سلمان ارشاد اور عامر جمال نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔
پشاور زلمی اب دوسرے ایلیمنیٹر میں لاہور قلندرز کا مقابلہ کرے گی۔
اس سے پہلے اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
پشاور زلمی کی جانب سے کپتان بابراعظم نے 64، محمد حارث 34 اور صائم ایوب 23 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
یونائیٹڈ کی جانب سے شاداب خان نے دو جب کہ محمد وسیم، حسن علی، فہیم اشرف اور فاروقی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
ٹیمیں
🌟Playing XIs for @IsbUnited & @PeshawarZalmi 🌟#HBLPSL8 | #SabSitarayHumaray | #IUvPZ pic.twitter.com/jhVAUHOUvW
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 16, 2023
دوسری جانب پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 8 کے فائنل کا دن تبدیل کر دیا گیا ہے۔
پی سی بی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پی ایس ایل 8کا فائنل اتوار کی بجائے ہفتے کو ہوگا کیونکہ لاہور میں اتوار کو شدید بارش کا امکان ہے ۔
پی سی بی نے 19 اور 20 مارچ کو پی ایس ایل 8 کے فائنل کے ریزرو ڈے مختص کیا ہے۔
نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ فائنل کے لئے خریدی گئی ٹکٹیں 18 مارچ کو بھی قابل استعمال ہونگی۔ پی ایس ایل فائنل کی تاریخ میں تبدیلی کے فیصلہ پر تمام ٹیموں نے ساتھ دیا یے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پی ایس ایل ہمارا مارکی ایونٹ ہے اسکو موسم کی وجہ سے خراب نہیں ہونے دے سکتے۔