عمران خان کا عدالت میں پیش ہونے کا فیصلہ


پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ میری گرفتاری عدالت میں پیش ہونے کیلئے نہیں مجھے مارنے کیلئے ہے۔

سینئر صحافیوں کی ملاقات میں انہوں نے بتایا کہ وہ 18 مارچ کو عدالت میں پیش ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے عدالت میں پیش ہونے سے کبھی انکار نہیں کیا، میں قانون کی حکمرانی اور عملدرآمد پر یقین رکھتا ۔

خاتون جج دھمکی کیس، عمران خان کے وارنٹ گرفتاری معطل

انہوں نے کہا کہ جب کہہ دیا تھا کہ عدالت پیش ہوں گا تو معلوم نہیں پھر سارا ڈرامہ کیوں رچایا جارہا،یہ مجھے اس جگہ بلا رہے ہیں جس کے بارے میں مجھے سیکیورٹی خدشات ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ انتخابات کسی صورت 90دن سے آگے نہیں جانے دیں گے،اگر آگے گئے تو پھر آئینی تحریک چلائیں گے۔


متعلقہ خبریں