لاہور ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کو اتوار کو جلسہ کرنے سے روک دیا

لاہور ہائیکورٹ lahore high court

لاہور ہائی کورٹ میں زمان پارک میں پولیس آپریشن روکنے سے متعلق درخواست پر سماعت کے دوران عدالت نے تحریک انصاف کو اتوار کو جلسہ کرنے سے روک دیا۔

جسٹس طارق سلیم شیخ کا کہنا تھا کہ اگر جلسہ کرنا ہے تو 15 دن پہلے پلان کریں،عدالت نے فواد چودھری سے مکالمے کرتے ہوئے کہا کہ آپ اپنے آپ کو سسٹم کے اندر لائیں،آپ کو پالیسی فراہم کرتے ہیں اس کو اپلائی کریں۔

عدالت کا کہنا تھا کہ آپ لوگ آئی جی پنجاب اور چیف سیکریٹری کے ساتھ آج بیٹھیں اور میکنزم بنائیں، سب مل کر اس معاملے کا حل نکالیں لیکن آپ لوگ سسٹم کو چلنے دیں۔


متعلقہ خبریں