رینجرز نے پی ٹی آئی کارکنوں پر سیدھی فائرنگ شروع کر دی، شیریں مزاری

شیریں مزاری

پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری کا الزام لگاتے ہوئے کہنا ہے کہ رینجرز کی جانب سے کارکنوں پر سیدھی فائرنگ کی جا رہی ہے۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ رینجرز کی جانب سے ہمارے شہریوں پر سیدھی فائرنگ کی جا رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ رینجرز کی نقل و حرکت ایسی ہے گویا وہ میدان جنگ میں کسی دشمن سے لڑ رہے ہیں۔

کیا پاکستانی شہری ان کے دشمن ہیں؟۔انہوں نے یہ ریاست کی جانب سے اس اقدام کو شرمناک قرار دیا۔

شیریں مزاری نے مزید کہا کہ یہ سب لندن میں بیٹھے ایک مجرم کو خوش کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے۔


متعلقہ خبریں