دبئی مسلسل تیسرے سال دنیا کا صاف ترین شہر قرار

dubai property leaks

جاپان میں موری میموریل فاؤنڈیشن نے گلوبل پاور سٹی انڈیکس جاری کیا ہے، جس میں دبئی کو دنیا کو صاف ترین شہر قرار دیا گیاہے۔

اس خبر پر شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے کامیابی پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ دبئی گزشتہ 3 سالوں سے جاپان میں موری میموریل فاؤنڈیشن کے جاری کردہ گلوبل پاور سٹی انڈیکس کے مطابق دنیا کا صاف ترین شہر ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ صفائی تہذیب و تمدن کی بنیاد ہے اور یہ ایمان کا حصہ ہے، مجھے فخر ہے کہ دبئی نہ صرف صاف ستھرا ہے بلکہ دنیا کا سب سے محفوظ اور خوبصورت شہر بھی ہے۔

شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے کہا کہ آئیے اسے محفوظ، مستحکم اور خوشحال رکھنے کے لیے مل کر کام کریں۔


متعلقہ خبریں